Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے پی کے بلدیاتی الیکشن: پی ٹی آئی کو شکست ، جے یو آئی نے میدان مار لیا

Now Reading:

کے پی کے بلدیاتی الیکشن: پی ٹی آئی کو شکست ، جے یو آئی نے میدان مار لیا
الیکشن

پشاور ، کوہاٹ اور بنوں کے میئر انتخاب میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے اور پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کئی محاذوں پر برتری کے ساتھ فاتح قرار پائی۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے 64 میں سے 51 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام (ف) 17، تحریک انصاف 14، اے این پی 7، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی 2، پاکستان پیپلزپارٹی 1  اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک سیٹ جیت لی۔

میئرز کے انتخابات

Advertisement

میئر کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی امیدوار پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ سے کامیاب نہ ہوسکا۔

کے پی بلدیاتی الیکشن میں 5 سٹی میئرز کے لیے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سٹی کونسل ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے میئر کے امیدوار کے قتل کے باعث وہاں پولنگ ملتوی کردی گئی تھی جس کے بعد مردان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئر کیلئے پولنگ ہوئی۔

پشاور میئر انتخاب

پشاور میں سٹی میئر کا میدان جے یو آئی (ف) نے مارلیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے زبیر علی نے پی ٹی آئی امیدوار کو تقریباً 12 ہزار کے ووٹوں سے شکست دی۔ جے یو آئی کے زبیر علی نے 62 ہزار 388  ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش 50 ہزار 659 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بنوں میئر انتخاب

بنوں میئر انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں پر جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللہ درانی 59 ہزار 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے اقبال جدون خان 47 ہزار 398 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

کوہاٹ میئر انتخاب

کوہاٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار شیر زمان 34 ہزار 434 ووٹ لے کر میئر کا انتخاب اپنے نام کرچکے ہیں اور  آزاد امیدوار سیف اللہ جان 25 ہزار 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مردان میئر انتخاب

مردان میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوگیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں اور جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی 49 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بنوں کی تحصیلوں میں سٹی میئر کی سیٹ پر پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔ تحصیل رستم، بونیر، کاگرہ، گدیذئی، ڈگر اور گمبٹ کی چیئرمین کی نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لی ہیں۔

تحصیل چیرمین شبقدر کی نشست پر جے یو آئی کے حمزہ آصف 33 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ٹانک کی دونوں تحصیلوں میں بھی جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

تحصیل نورنگ میں جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی عزیز اللہ 17 ہزار ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا، 17 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل گزشتہ روز مکمل ہوا۔

Advertisement

جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے، ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ شامل ہیں۔

پولنگ کا عمل گزشتہ روز صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال، بلدیاتی انتخابات ملتوی

صوبے کے قبائلی اضلاع کے عوام نے تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے لیے 9 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز اور تقریباً 29 ہزار پولنگ بوتھ قائم کیے گئے، جن میں سے 2 ہزار 500 سے زائد کو انتہائی حساس اور 4 ہزار 100 سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا۔

مجموعی طور پر 19ہزار 282 امیدوار 2 ہزار 359 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا جبکہ وی سی این سیز کی اتنی ہی نشستوں کے لیے خواتین امیدواروں کی تعداد 3 ہزار 905 ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر