
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹویٹ میں کہاکہ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔
اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، سات دہائیوں میں پہلی بار کوئ حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2021
یہ بھی پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ’اِن کیمرہ‘ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
واضح رہےکہ پارلیمنٹ میں موجودہ متحدہ اپوزیشن نے باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ’اِن کیمرہ‘ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News