
کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل بولان میل کو بند کردیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل آج کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8 بوگیاں شامل ہیں، بولان میل میں 600 کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے۔
ریلوے حکام نے مزید بتایا ہے کہ ٹرین کل صبح 8 بجے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر بعد کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
خیال رہے کہ ٹرین افتتاح کے بعد وفاقی وزیر ریلوے تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News