
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی شاعری کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے شعر لکھا۔
سرفراز احمد کی جانب سے اپنی اسٹوری پر لکھا گیا شعر کچھ یوں تھا کہ ہر ایک نظر کے لئے مختلف پیام ہیں ہم،کہیں ہیں زہر کا پیا لہ کہیں پہ جام ہیں ہم۔
سرفراز احمد کی جانب سے لکھے گئے اس شعر کو کھلاڑیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
سرفراز احمد کے اس شعر کی تعریف کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ واہ گرو واہ۔
قومی ٹیم کے اسپنر محمد نواز اور فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے بھی سرفراز احمد کی شاعری کے انتخاب کو پسند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News