
لاہور: حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اُمیدوار اسلم گل کو ریلی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل پر پیکو روڈ لاہور سے کار ریلی نکالنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ کار ریلی کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کو تین روز میں جرمانہ جمع کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
قبل ازیں، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
جبکہ 29 نومبر کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن پاکستان زاہد سبحانی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف پر بھی 49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
اس سے دو روز قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شائستہ پرویز کو جرمانہ اور راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شائستہ پرویز پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حلقے میں بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلکسز پر مکمل پابندی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News