Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمازون کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ بڑی شراکت داری

Now Reading:

ایمازون کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ بڑی شراکت داری

ایمازون پرائم ویڈیو نے پیر 20 دسمبر کو اعلان کیا  تھا کہ وہ خصوصی طور پر کرکٹ میچزکی نشریات شروع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق او ٹی ٹی  پلیٹ فارم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے اور وہ جنوری 2022 سے میچوں کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

 نومبر 2020 میں ایمازون بھارت  میں پہلی اسٹریمنگ سروس بن گئی جس نے کسی بڑے کرکٹ بورڈ سے میچ ا سٹریمنگ کے خصوصی حقوق حاصل کئے ہیں۔

 بھارت  میں ناظرین بھارت  کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کے اگلے سال نیوزی لینڈ کے دوروں کو بھی دیکھ سکیں گے۔

ایک پریس ریلیز کے ذریعے ایمازون نے اعلان کیا کہ اب وہ اپنے پرائم ویڈیو پلیٹ فارم پر یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والے کرکٹ میچوں کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

Advertisement

میچز لائیو کرکٹ کے لیے کیروسل پر نظر آئیں گے یا صارفین سرچ بار میں “نیوزی لینڈ کرکٹ” تلاش کر سکتے ہیں۔ میچز ویب سائٹ، موبائل ایپ، اسمارٹ ٹی وی، سیٹ ٹاپ باکس، فائر ٹی وی اسٹکس اور دیگر ہم آہنگ آلات پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

نومبر 2020 میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی مردوں اور خواتین کے کرکٹ میچوں کو اسٹریم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ ایک کثیر سالہ معاہدہ کیاہے۔

پہلا میچ جو اسٹریم کیا جائے گا وہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا ہوگا، یہ میچ یکم جنوری 2022 کو شروع ہوگا۔پرائم ویڈیو مختلف قسم کے کرکٹ پروگرامز، پچھلے میچوں کی جھلکیاں اور حال ہی میں ختم ہونے والے میچوں کی جھلکیاں بھی دکھائے گا۔

ناظرین فروری 2022 میں جنوبی افریقہ کے نیوزی لینڈ کے دورے، مارچ 2022 میں آسٹریلیا کے نیوزی لینڈ کے دورے کے ساتھ ساتھ مارچ،اپریل 2022 میں نیدرلینڈ کے دورے کو بھی اسٹریم کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر