
عالمی وبا کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں لیکن اس کا درست وقت آخر کیا ہے؟
امریکہ میں ہونے والی طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے حاملہ خواتین کو آخری سہ ماہی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ آغاز میں ہی ایسا کرلینا چاہیے۔
وائل کارنیل میڈیسین اور نیویارک Presbyterian کی اس تحقیق میں بتایا کہ زچگی سے کچھ وقت پہلے کووڈ ویکسینیشن کرانے سے وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز میں کوئی ڈرامائی اضافہ نہیں ہوتا۔
تاہم اس تحقیق میں 1400 کے قریب خواتین اور بچوں کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ان خواتین نے حمل کے 9 ماہ کے دوران مختلف مہینوں میں کووڈ ویکسینیشن کرائی تھی اور اس وجہ سے ان میں اینٹی باڈیز کی سطح کو دیکھا گیا ۔
مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ حمل کے آغاز یا اس سے چند ہفتے قبل ویکسینیشن کرانے پر بھی اینٹی باڈیز کی سطح کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ حمل کی آخری سہ ماہی میں بوسٹر ڈوز سے اینٹی باڈیز کی سطح میں کافی زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں مجموعی طور پر 1359 حاملہ خواتین کو شامل کیا گی اتھا جن کی ویکسینیشن زچگی سے 6 ہفتے پہلے یا اس کے دوران ہوئی تھی اور بچوں کی پیدائش حمل کے 34 ہفتے یا اس کے بعد نیویارک کے ہسپتال میں ہوئی۔
خیال رہے کیونکہ تحقیق میں واضح رطور پر بتایا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کو ویکسینیشن کے لیے حمل کے آخری ایام تک انتظار نہیں کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News