پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو بھی کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی کے مطابق 93 فیصد تک نوجوانوں کو کھیلوں تک رسائی حاصل نہیں، جن نوجوانوں کو کھیل کا مواقع نہیں ملتے ان کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہونے جا رہا ہے، سندھ حکومت کو بھی کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام میں ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مائیکل اوون نے اعلان کیا ہے کہ کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا حصہ بنوں گا، 24 فٹبالر کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کے ذریعے باہر ٹریننگ کرنے جائیں گے، 68 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مزید کہا کہ لاکھوں کروڑوں نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس میلہ سجانے پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار مبارکباد مستحق ہیں، پورے پاکستان سے نوجوان حصہ لے رہے ہیں، 27 سو سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، سیاست اور معیشت کے ساتھ کھیلوں میں بھی زوال آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے نتیجے میں جن کھیلیں ترقی کریں گی، اس کے نتیجے میں پاکستان کی نوجوان نسل کو مواقع ملیں گے، سیاست اور معیشت کی تنزلی کے ساتھ کھیل بھی پاکستان میں تنزلی کا شکار ہوئے، بہت عرصے بعد کرکٹ میں پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش اور ہاکی تو ختم ہی ہوگئی، پاکستان میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کریں گے، بچوں کو غلط راستوں سے بچانے کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہیے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا سال اسپورٹس کا سال قرار دیا گیا ہے، فیڈرل حکومت کا کام ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیا جائے اور کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام اسی لیے ہے، کوئی فیڈریشن باہر جا کر یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
