Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی

پشاور میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بول نیوز کے مطابق پشاور میں فقیر آباد کے علاقے رنگ روڈ قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتت گرد تخریبی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

Advertisement

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق باجوڑ سے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، پستول اور سیکڑوں گولیوں کے علاوہ مختلف دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں، جن کی مدد سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کے بارے میں سراغ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں خصوصی طور پر خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر تیز ہورہی ہیں، دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے سیکیورٹی فورسز اور سول اداروں کی جانب سے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر