
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک میں گیس بحران کی صورتحال پر وزیراعظم کو خط بھیج دیا ہے۔
اپٹما کی جانب سے بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ملک میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتیں بند ہونے لگ گئی ہیں ، ٹیکسٹائل ملز کے لیے گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ شام سے ٹیکسٹائل ملز کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ، ٹیکسٹائل ملز گیس اور بجلی کی فراہمی تک بند رہیں گی ، ایکسپورٹ آرڈرز بھی پورے نہیں کرنے دئیے گئے ، وقت سے پہلے ہی انڈسٹری کے کنکشنز کاٹ دئیے گئے ہیں۔
اپٹما کی جانب سے بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 9 ڈالر فی ایم ایم ایم بی ٹی یو گیس دینے کا وعدہ کیا گیا ، انڈسٹری کیلئے گیس بحالی کا فیصلہ نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News