Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، میلبورن اسٹارز کی 4 رنز سے فتح

Now Reading:

بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، میلبورن اسٹارز کی 4 رنز سے فتح

بگ بیش ٹی ٹوئینٹی کرکٹ لیگ میں میلبورن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ کے ساتویں میچ میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز مد مقابل تھیں۔

میلبورن اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے ، افتتاحی بلے بازوں اور میلبورن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمیںوں نے ٹیم کی ساکھ کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ، نک لارکن اور ہلٹن کارٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو باعزت مقام تک پہنچایا ، کارٹ نے 42 رنز بنائے جبکہ نک لارکن نے 52 رنز کی عمدہ ففٹی بنائی۔ سڈنی تھنڈرز کے میک اینڈریو نے ایک اور سندھا نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

تعاقب کے ہدف میں سڈنی تھنڈرز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا مگر اوپنرز کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد بلنگس اور جائلکس نے ٹیم کو سنبھالا دیا، جائلکس نے 56 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ بلنگس نے 43 رنز جوڑے ، ان دونوں کی پارٹنر شپ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سڈنی تھنڈرز یہ میچ باآسانی جیت جائے گی مگر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے بلنگس کا گلین میکسوئل نے خوبصورت کیچ لے کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ میلبورن اسٹارز کے کولٹر نائل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سنسنی خیز مقابلے میں میلبورن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو 4 رنز سے شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر