گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک وقوم کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب نے قائداعظم کے یوم ولات اور کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک وقوم کی مضبوطی کیلئے سیاسی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دیں۔
یوم قائد تجدید عہد کا دن ہےکہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی و عظیم مملکت بنانےکےلئےبابائےقوم کےویژن و فرمودات کی روشنی میں اپناکردار ادا کریں۔
ایمان،اتحاد اور تنظیم کےسنہری اصولوں پر عمل پیراہونےمیں ہی قومی کامیابی مضمرہے۔
پاکستان پائندہ باد
قائداعظم زندہ باد #QuaidDay pic.twitter.com/yuUuAJdhX2— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) December 25, 2021
انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب زیادہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ اور بھارت میں غیر محفوظ ہیں، 22کروڑ پاکستان ملکی دفاع کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملک کو انتہاپسندی سے پاک کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی عہد کرنا ہوگا، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک وقوم کو مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتی ہے۔
#MerryChristmas to all those celebrating #Christmas around the world. We’ve all gone through a tough time due to #coronavirus so pls stay stay safe by observing Govt SOPs. May this Christmas bring you joy & happiness. #MerryXmas pic.twitter.com/BQzct85T8i
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) December 25, 2021
انہوں نے کہا کہ ایمان اتحاد تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی ملک وقوم کی کامیابی ہے، قائداعظم کے افکارکے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو پوری کر ینگے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جتنا کام پاکستان میں ہورہا ہے اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: بابائے قوم قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ سب کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
