
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے لارنس روڈ، میسن روڈ اور گردو نواح کا دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوران کمشنر لاہور نے میسن روڈ، لارنس روڈ پر انسداد ڈینگی و صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کی سرویلنس کو چیک کیا۔
کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں، کمشنر لاہور نے علاقے میں جاری صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے متعلق شکایت و اطلاع کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی یا کمشنر آفس سے رابطہ کریں، کمشنر لاہور نے اہلِ علاقہ سے ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں استفسار کیا، آراء بھی لیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری انسداد ڈینگی میں ساتھ دیں ڈیپ سرویلنس میں تعاون فراہم کریں۔
دورے کے دوران کمشنر لاہور کے ہمراہ ایل ڈبلیو ایم سی۔ ہیلتھ ۔و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بارآور کرتی ہے، افسران خود شہریوں سے رابطہ میں رہیں، ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں، انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کے روزانہ کے سرویلنس ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News