Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا سری لنکا میں استقبال

Now Reading:

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا سری لنکا میں استقبال
PNS Tughral

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل نے خیرسگالی کے طور پر سری لنکا کا  دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اورمیزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل نے دوطرفہ بحری مشق لائن اسٹار میں بھی شرکت کی۔ پی این ایس طغرل کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اس سے قبل پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل نے ملائشیا کا خیرسگالی دورہ کیا تھا۔ ملائشیا کے نیول بیس آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر پی این ایس طغرل نے میزبان بحریہ کے ہمراہ دو طرفہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

پی این ایس طغرل کے اس خیرسگالی دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر