Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے کبھی بدمعاشی اور قبضہ کی سیاست نہیں کی، فیاض چوہان

Now Reading:

ہم نے کبھی بدمعاشی اور قبضہ کی سیاست نہیں کی، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بدمعاشی اور قبضہ کی سیاست نہیں کی۔

فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   اہلیان حلقہ کی آمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج راولپنڈی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہے اور اس کی وجہ صرف وزیر اعظم عمران خان ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہماری مخالفین تھوک میں پکوڑے تلتے تھے، راولپنڈی ہمیشہ پی ٹی آئی کا رہے گا، ہم نے شہر میں دیانت، شرافت کی سیاست کی، ہم نے کبھی بدمعاشی، قبضہ کی سیاست نہ کی، تین سال میں وفاق اور پنجاب کی بیورو کریسی سے عوام کی خدمت کروائی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ہمارے مخالفین کے پاس کچھ نہیں، مخالفین کے پاس منشیات فروش دکھانے کو ہے، 5 کلومیٹر عوام کے ساتھ پیدل چلا ہوں، مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں اتنا کر کے دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر ناموس رسالت، ختم نبوت کی نمائندگی کی، ایف اے ٹی ایف کے 27 سے زائد نکات ہم پر مسلط کیے گئے، سلطان مفرور الدین ارتغل ہمیں گرے لسٹ میں چھوڑ کر گئے، گزشتہ 20 روز سے بتایا جارہا ہے کہ سلطان مفرور الدین ارتغل پاکستان آنے کو بے تاب ہیں۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ سلطان مفرور الدین ارتغل کا پاسپورٹ، روب و دبدا ختم ہوگیا ہے، لندن والے کہتے ہیں بوریا بسترا گول کرے اور واپس ہو، ن لیگی دن بھر کہتے ہیں کہ لیڈر نے واپس آنا ہے، نواز شریف کے پلیٹی لیٹس کہ کہانی بیگم صفدر اور ڈاکٹر عدنان کے سر تھی۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے لایا جائے گا، تم مودی کے یار ہو قوم کے غدار ہو، مودی نے بنگلہ دیش توڑنے کی تحریک میں حصہ لینے کا اعتراف کیا، محب وطن پاکستانی نہیں بھوک سکتے، بیگم صفدر اعوان کے فراڈ اور دعوے سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ مجرم بننے کے بعد یہ لوگ باہر بیٹھے ہیں، یہ نیلسن منڈیلا نہیں، گوال منڈیلا ہیں، بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ، رمضان شوگر ملز میں 26 ارب کا چونا ملک کو لگایا، ایف آئے اے اور نیب کے پاس سب کلییر ہے، شہباز شریف وزیراعظم بنے گا اس کرپشن کو عدالت میں ثابت ہے، حمزہ شہباز بھی شہباز شریف کے ساتھ نا اہل ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مستقبل مودی کے یاروں کا نہیں ہے، فیاض چوہان اور شیخ رشید ایک پیج پر نہیں، یہ اگلوں کی خوش فہمی ہے، کے پی کے کے اندر آج پی ٹی آئی کی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا سمدھی 20 لاکھ لگا کر تحصیل میئر بنا لیتا ہے، چار پائیوں پر بیٹھنے والا آج کھرب پتی ہے، کے پی کے میں سیٹیں ہماری نا اتفاقی کی وجہ سے گئی، شیخ رشید بڑا، راشد شفیق چھوٹا بھائی ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ریلی کے بعد ن لیگ کی نیند اڑ گئی ہے، پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جعلی ٹی ٹی والوں کے خلاف اعلان جنگ کرنے نکلے ہیں، کسی مداری، مفرور نے کچھ کرنے کی کوشش کی، ہم ان لوگوں کو ٹھوکر سے ریزہ ریزہ کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر