Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کو استعمال کر کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، وسیم اختر

Now Reading:

سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کو استعمال کر کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کواستعمال کرکے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے اختیارات واپس لیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر دینے کے بجائے واپس لیے جا رہے ہیں ، چیف جسٹس کراچی کی بہتری کے لیے احکامات جاری کریں۔

دوسری جانب یم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بلدیاتی نظام کےخلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں ، ان شہروں پرٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام مسلط کیا جا رہا ہے ، 11 دسمبر کو آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے ، کیا 23 اگست کووہ کرنہیں دکھایا جوتاریخ میں کسی نے نہیں کیا؟

Advertisement

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو پاکستان کی حرمت کی خاطرلاتعلقی کا اظہار کیا ، سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بند کی جائے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے ، آج ہم وفاق ،اداروں اور ریاست سے سوال کرتے ہیں۔

خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی سندھ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ، نیا بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، آپ نظریہ پاکستان کی روح کو بھی کچلنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر