Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونان میں مقیم پاکستانی معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

یونان میں مقیم پاکستانی معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یونان میں مقیم پاکستانی معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

سبکدوش ہونے والے یونانی سفیر آندریاس پاپاستاورو نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے کورونا وبائی پابندیوں کے دوران 600 کے قریب پاکستانیوں کی یونان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یونانی سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان یونان کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں ایک اہم ملک سمجھتا ہے ، یونان میں مقیم  تیس ہزار کے قریب پاکستانی کمیونٹی یونان کی معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستان اور یونان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یونان کے مابین ثقافت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

سبکدوش ہونے والے یونانی سفیر آندریاس پاپاستاورو نے توصیفی کلمات اور نیک خواہشات کے اظہار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر