مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی کاشتکار دشمن پالیسیوں سے ملکی زراعت تباہ ہو رہی ہے۔
شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور بلیک مارکیٹنگ کے حوالے سے پارلیمنٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یوریا کی بلیک مارکیٹنگ سے ملک کی کاشتکاروں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے، نااہل عمران نیازی حکومت کی کاشتکار دشمن پالیسیوں سے ملکی زراعت تباہ ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
