Advertisement
Advertisement
Advertisement

30 سال ملک کو لوٹنے والے 3 سال کی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

30 سال ملک کو لوٹنے والے 3 سال کی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں، شہباز گِل
شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ 30 سال ملک کو لوٹنے والے 3 سال کی کارکردگی پر سوال کررہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ لوٹ کر سائیکل کی دکان سے ارب بتی بننے والے کب حساب دیں گے؟ مرحوم والد اور بیٹوں کے نام جائیدادیں بنانے والے کب جواب دینگے؟

انہوں نے کہا کہ تقریریں نہیں، چھوٹے میاں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب دیں، روزانہ صبح کاپی پیسٹ شدہ جعلی بیانیہ پھیلایا جاتا ہے، ایک ہی طرح کی لائنز لکھ کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ غریب کے نام پر غریب کو لوٹنے والے مردہ ضمیر لوگ خوف خدا کریں، عوام مہنگائی کی وجوہات جانتے ہیں آپ اپنے مقدمات کا جواب دیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں ، تین سال میں کوئی مثبت  تبدیل نہیں لائی جاسکی۔

شہباز شریف نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی ؟

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ اسٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بینک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ تین سال میں 20 ہزارارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی ؟

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے مزید کہاکہ 71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر