ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، شبلی فراز
شبلی فراز کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کی خریداری میں تاخیری حربوں کا جواب دے گا۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کیمشن ای وی ایم مشینیں مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا، الیکشن کمیشن بتائے کون سی مشین چاہیے اس میں کیا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ جو مشین ہم نے بنائی وہ چاہیے توہم تیار ہیں، الیکشن کیمشن ای وی ایم کے حوالے سے کمپنیوں کو یکساں مواقع فراہم کرے، جو کمپنی معیار پر پورا اترے ای وی ایم بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔
شبلی فراز نے کہاکہ پنجاب اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کا ہدف ہے، الیکشن کیمشن ای وی ایم کے حوالے سے ایک ہفتہ میں ٹینڈرجاری کرے۔
منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پاﺅں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے ، شہباز شریف
وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی سے ٹائم گزرا تو بڑی مشکلات ہونگی، تاخیری حربوں کا جواب الیکشن کیمشن دے گا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے یا نہیں عملی اقدامات سے ثابت کرے، قانون بنے بھی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل ٹیم ایک ہفتے میں خصوصیات طے کر لے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزیں کس طرح سے حلال بنتی ہیں، اس حوالے سے ہمیں ایک مضبوط مہم چلانی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں کردارادا کرنے کیلئے حلال فوڈ اتھارٹی کی اہمیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک صرف ٹیکسٹائل پر نہیں چل سکتا کسی اور سیکٹر کو بھی سہولیات دی جائیں تو وہ بھی آگے بڑھ سکتا ہے، دنیا میں حلال فوڈ مارکیٹ 800 ارب ڈالر کی ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان حلال اتھارٹی اپنی مؤثر درآمدی حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کو کھرب ڈالر کی حلال فوڈ مارکیٹ کا ایک اہم رکن بنا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
