پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں راستے کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا اورکلہاڑیوں کے وار سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تحصیل چوبارہ کے نواحی گاؤں میں راستے کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں اطراف سے کلہاڑیوں کے وار کیے گئے جس کے نتیجہ میں 2 افراد بشیر احمد اور محمد شفیق شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوک اعظم لایا گیا لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں ملتان نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث حملہ آور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرین کی درخواست پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
