
ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ناقص امپائرنگ نے ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈ امپائر کی جانب سے باؤلرز کی نو بال چیک نہ کرنے پر کرکٹ کے حلقوں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔
برطانوی باؤلر بین اسٹوکس نے کھیل کے کے دوران 14 نو بالز کیں ، جن میں ایک نوبال کو فیلڈ امپائر نے چیک کیا جبکہ ایک نو بال جس پر ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہو گئے تھے کو تھرڈ اقبال نے نوٹس کیا۔
بین اسٹوکس کی جانب سے 12 دیگر نو بالز پر فیلڈ امپائر اور نہ ہی تھرڈ اپنائر نے نوٹس کیا۔
اس فاش غلطی پر کرکٹ مبصرین حیرت میں مبتلا ہیں کہ میچ کے ایک ہی سیشن میں انسانی غلطی یہ پہاڑ ہمیں کچھ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔
آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشن قواعد کے مطابق تھرڈ امپائر صرف ٹی وی ری پلے کے دوران ہی باؤلر کی اس غلطی کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
کرکٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک نو بال پورے میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے یہاں تو صرف ایک باؤلر ہی 14 نو بال ہی امپائر دیکھ نہ سکے ۔
پانی کے وقفے کے دوران ایک ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جو روٹ نے محتاط رویہ اختیار کیا اور کہا کہ یہ معاملہ انتہائی فرسٹریشن پر مبنی ہے مگر ہم اس کو آگے لے کر نہیں جانا چاہتے۔
فیلڈ امپائرز کی ان فاش غلطیوں پر شائقین کرکٹ کے ملے جلے تاثرات سامنے آئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News