Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے عوام 10 دسمبر کو مہنگے پیٹرول کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، شازیہ مری

Now Reading:

پاکستان کے عوام 10 دسمبر کو مہنگے پیٹرول کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، شازیہ مری

پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 10 دسمبر کو مہنگے پیٹرول کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

شازیہ مری نے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں مہنگے پیٹرول کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کو مہنگا پیٹرول کیوں فروخت کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب تیار رہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10 دسمبر کو حساب لینے سڑکوں پر آ رہے ہیں، پاکستان کے عوام 10 دسمبر کو مہنگے پیٹرول کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر 10 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج عمران خان کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا، آج بھارت نے بھی حکومتی ٹیکسوں میں کمی لا کر پیٹرول مزید سستا کیا ہے مگر پی ٹی آئی حکومت کو پاکستانی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہ عمران خان ایک لیٹر پر 27 روپے تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے وصول کر رہا ہے، حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کو نہ صرف کم ہوتی عالمی قیمتوں کے برابر کرے بلکہ حکومتی ٹیکس میں بھی کمی لائے۔

Advertisement

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ یہ فراڈ ہے کہ کم ترین فی کس آمدنی والے ملک پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خوش حال ترین ممالک سے موازنہ کیا جائے، آج پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطحی پر پہنچ چکی ہے اور سلیکٹڈ حکمران بے بسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے اور لوگ قرضوں میں ڈوب چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو لوگوں کا خوف نہیں مگر خدا کا تو خوف کرے اور لوگوں پر رحم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر