Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا، پرویز الٰہی

Now Reading:

سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا، پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں، پنجاب حکومت مقتول کے خاندان کیلئے مالی امداد کا فوراً اعلان کرے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ یاسین جوئیہ کے سری لنکن شہری کی میت کو 48 گھنٹے کے اندر انتظامات کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں، اس مشکل صورتحال میں یاسین جوئیہ نے جس جذبے سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔

Advertisement

ملاقات میں سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت اور ہائی کمیشن کی جانب سے مقتول کی میت بروقت اور اعزاز کے ساتھ بھیجنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی  تھی اور دعویٰ کیا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار ہے جبکہ گرفتار ملزم جنید جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر