Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گیس کا بحران جاری؛ شہری مشکلات سے دوچار

Now Reading:

کراچی میں گیس کا بحران جاری؛ شہری مشکلات سے دوچار
گیس

گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری پریشان

کراچی میں گیس کا بحران جاری ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، منگھو پیر، سائٹ لانڈھی ، بفرزون، ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے مشکلات کردی ہیں۔

کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں 3 دن سے مکمل طور پر گیس بند ہے، رہائشی گیس سلنڈرز خرید کر کھانا پکارہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی، شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،حکومت گیس فراہمی کو یقینی بنائے۔

سوئی سدرن کمپنی کے مطابق اس وقت گیس کی مجموعی طلب 1245 ملین معکب کیوبک فیٹ ہے شہر میں گیس کا شارٹ فال 247 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گیا جبکہ گیس کی سپلائی 998 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں گیس کی قلت، برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی بند

شہر میں گیس بحران سوئی سدرن کمپنی کمپلینٹ نمبر جاری کردیا گیا ہے ، گیس نا آنے کی صورت میں شہری دئے گئے نمبر021-32571512 پر رابطہ کر کے کمپلین درج کرواسکتے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز ترجمان سوئی ناردرن گیس نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کردی ، فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر