
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریٹیلرز کی ملکی معیشت میں بہتری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات کی ہے جس میں وفد نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو ریٹیلرز کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا۔
ملاقات میں مشیر خزانہ نے ریٹیلرز کو درپیش مشکلات کے ازالے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر حکام کو ریٹیلرز کی شکایات کے حل کیلئے اقدمات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر حکام ریٹیلرز سے مل کر مشکلات دور کریں۔
اس موقع پر چئیرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے ملاقات میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News