Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

چیئرمین اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مسرور خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج گیس کی قیمت سے دستیابی ہے، درآمدی گیس مقامی گیس کی قیمت پر نہیں مل سکتی۔

لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے مالی ضروریات سے متعلق عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے یکم جولائی 2021 سے گیس کی قیمتوں میں 269 روپے 3 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے اطلاق کی درخواست کردی۔ اتھارٹی نے درخواست کو قابل سماعت ٹہراتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 23 نومبر2021 کو نوٹسز کا اجراء کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست دے رکھی ہے۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج گیس کی قیمت سے دستیابی ہے، درآمدی گیس مقامی گیس کی قیمت پر نہیں مل سکتی۔ اس لئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی درخواست کی حمایت کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔

مسرور خان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بعض اوقات گیس سبسڈی ختم کرنے کا دباؤ آتا ہے، گیس چوری کو روکنے کے لیے کمپنیاں کام کر رہی ہیں، بھارت میں گیس پائپ لائنز نہیں وہاں ماڈل ہم سے مختلف ہے۔ فی الحال کسی ایک شعبے کی گیس بند کرکے دوسرے سیکٹر گیس دینے کی تجویز زیر غور نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر