Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتہ افراد سے متعلق قومی کمیشن کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ جاری

Now Reading:

لاپتہ افراد سے متعلق قومی کمیشن کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ جاری

لاپتہ افراد سے متعلق قائم قومی کمیشن کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن نے اب تک مجموعی طور پر 6 ہزار 47 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن نے نومبر 2021 میں 123 کیسز نمٹائے ہیں۔

رپورٹ  کے مطابق کمیشن کو سینیٹر جہانزیب جمالدینی سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی فہرست بھی ملی، تاہم فہرست میں لاپتہ افراد سے متعلق معلومات مکمل نہیں تھیں۔ کمیشن نے اپنے طور پر آواران، کیچ اور پنجگور کے ڈی سیز سے معلومات لیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 748 لاپتہ افراد اب تک گھروں کو واپس آچُکے ہیں، دیگر افراد کا سراغ لگانے کیلئے کوئٹہ میں کمیشن ممبر کی موجودگی ضروری ہے۔

Advertisement

قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ صحافی کیس کی سماعت کے دوران چیس جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ لاپتہ افراد کی ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر آتی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے خیال کا اظہار کیا کہ کیوں نہ لاپتہ افراد کے معاوضے کی رقم ریاست کی بجائے وزیراعظم اور کابینہ ارکان ادا کریں؟

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کیوں نہ ایک قانون بنایا جائے کہ جو ذمہ دار ہے اس سے معاوضہ لیا جائے، اگر کوئی 2002 میں لاپتہ ہوا تو کیوں نہ اس وقت کے ذمہ داروں کو جرمانے کیے جائیں، اس وقت کے چیف ایگزیکٹو کو ذمہ دار ٹھہرا کر اسے ازالے کی رقم ادا کرنے کا کیوں نہ کہا جائے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر