Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا

Now Reading:

لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور اور فیصل آباد بورڈ نے انٹر بورڈ اسپورٹس  گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہاکی گراؤنڈ میں انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2021 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لڑکوں کی کیٹیگری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد اور لڑکیوں کی کیٹیگری میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر بورڈ سپورٹس گالا 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔

 پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم کا صحت مند دماغ ہوتا ہے اور کھیل دماغ کو صحت مند اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ کامیاب زندگی کے لیے تعلیم ضروری ہے لیکن اس دورِ حاضر میں کھیل بھی کامیاب زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی معمول کی پڑھائی کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب اسپورٹس گالا ختم ہو چکا ہے اور یہ وقت ہے کہ پڑھائی کر کے سالانہ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کریں جیسے وہ کھیلوں میں محنت کرتے ہیں۔

محترمہ وجیہہ قمر نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں سیکرٹری ڈاکٹر ملاح آئی بی سی سی اور مردان بورڈ کی کوششوں  کےساتھ ساتھ آئی بی ایس سی کو سراہا اور کہا کہ پہلے آئی بی سی سی صرف تصدیق اور ایکولینس کے لیے جانا جاتا تھا لیکن اب ڈاکٹر ملاح کی کوششوں سے آئی بی سی سی کا مثبت امیج بن رہا ہے۔

وجیہہ قمر نے کہا  کہ  ان کی قیادت میں تنظیم تعلیمی اصلاحات، بہتر خدمات کی فراہمی، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن، نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں وغیرہ لا رہی ہے۔

 انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 2021 (گرلز کیٹیگری) میں 840 طالبات نے 3 گیمز میں حصہ لیا۔

 بیڈمنٹن میں بی آئی ایس سی  لاہور نے ٹائٹل جیتا، ایف بی آئی ایس سی دوسری اور بی آئی ایس ای  ایبٹ آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisement

 ہاکی میں بی آئی ایس ای لاہور نے ٹائٹل جیتا اور بی آئی ایس ای فیصل آباد اور لاڑکانہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ اتھلیٹکس میں بھی بی آئی ایس ای  لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور بی آئی ایس ای  ڈی جی خان اور ایف بی آئی ایس ای  بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

محترمہ وجیہہ قمر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر