Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں گیس کی قلت، برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی بند

Now Reading:

پاکستان میں گیس کی قلت، برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس فراہمی بند

پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے تشویشناک صورتحال پر وزیر اعظم عمران کو خط لکھ دیا ہے۔

برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی تاحکم ثانی گیس فراہمی روک دی گئی، خط متن کے مطابق تمام ٹیکسٹائل ملز کو غیر معینہ مدت کے لیے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی، ملک کی 70 فیصد ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں ہے، ہمارا گیس ٹیرف 6 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی فوری بحال کرے، حکومت نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس نے واضح کیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بجلی بنانے والی کیپسٹی کو گیس فراہمی روکی ہے، جبکہ ٹیکسٹائل ملوں کو 14 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، برآمدی انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لئے بجلی کا ٹیرف کم کیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کے مطابق کیپٹو پاور سیکٹر کو آج رات ساڑھے 9 بجے سے گیس فراہمی معطل کردی جائے گی، گیس پر بجلی پیدا کرنے سے فی یونٹ 20 روپے میں پڑتا ہے، فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان سوئی ناردرن گیس نے مزید کہا کہ 31 مارچ تک ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 14 روپے کا یونٹ دیا جائے گا۔

سوئی سدرن نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے،صرف کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کا کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان سوئی ناردرن گیس نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کردی ، فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گیس کا بحران جاری ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، منگھو پیر، سائٹ لانڈھی ، بفرزون، ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے مشکلات کردی ہیں۔

Advertisement

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی، شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،حکومت گیس فراہمی کو یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر