Advertisement
Advertisement
Advertisement

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے کوئٹہ میں پارکنگ پلازہ کا افتتاح کردیا، سرکلر روڈ پارکنگ پلازہ کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے بڑا پارکنگ ہے، پارکنگ کی تعمیر پر 1 ارب 4 کروڑ سے زائد لاگت آئی، منصوبہ 5 سالوں میں مکمل ہوا۔

سیکرٹری سی این ڈبلیو حافظ ماجد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 6 منزلہ پلازہ میں 600 گاڑیوں کے پارکنگ کی گنجائش ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پارکنگ پلازہ کے قیام سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی، جب تک پلازہ ٹھیکے پر نہیں دیا جاتا شہریوں کیلئے پارکنگ مفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا گیا، صوبے کے تمام نمائندوں کو بریفنگ دی گئی ہے، کیس کے حوالے سے عالمی عدالت میں کیس ہار چکے ہیں، ریکوڈک کے حوالے سے کچھ خفیہ نہیں تھا، بلوچستان کے بچے ہیں ریکوڈک  شیئرز کم ہونے نہیں دیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا، پہلے دن سے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لیئے تھے آگے بھی مانیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کا وہ مطالبہ جو صوبے کی مالی صورتحال برداشت نہیں کرسکتی اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر