Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیاض چوہان اچانک بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے، ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن

Now Reading:

فیاض چوہان اچانک بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے، ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن

بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی ٹوٹ پھوٹ پر فیاض الحسن چوہان نے ایکشن لے لیا۔

وزیرِ جیل خانہ جات علی الصبح بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے۔ ٹرک کی ٹکر سے بی بی شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کر لیا۔

مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش، فوری مرمت اور بحالی کے احکامات بھی جاری کیے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ  احترام ہیں۔ محترمہ بی بی شہید صرف پیپلز پارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پنجابی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگ وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اپنے پاس دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس موقع پر وہاں موجود پیپلز پارٹی کے ورکرز نے ایکشن لینے پر وزیرِ جیل خانہ جات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر