
رحمان ملک نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کا واقعہ ایک المناک قومی سانحہ ہے۔
سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے برسی کے موقع پر تعزیتی پیغام میں شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت اور شہید بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کا واقعہ ایک المناک قومی سانحہ ہے ، یہ سانحہ ہمیں ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کے ظلم کی یاد دلاتا رہے گا ، اس سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل درآمد کرنا چاہیے ، ملک سے مکمل طور پر انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردوں کی کسی بھی کہی ہوئی بات اور وعدے پر یقین نہیں کرنا چاہیے ، ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں بلکہ ان کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے ، افغانستان طالبان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کو پاکستان کے حوالے کریں ، افغان طالبان کا احسان ہوگا اگر وہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان کے حوالے کر دیں۔
سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئیں ملکر دعا کریں کہ پاکستان میں آرمی پبلک اسکول جیسے دردناک قومی سانحہ کبھی رونما نہ ہو۔
ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News