Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے اندر تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، مونس الٰہی

Now Reading:

پاکستان کے اندر تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، مونس الٰہی

وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

مونس الٰہی نے یوم قائد اعظمؒ اور کرسمس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو آج ہر طرف سے خطرات لاحق ہیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ مذہب، سیاست اورقومیت سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی کو اولیت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت کرنے اور اسے نقصان پہنچانے والوں میں تمیز کرنا ہو گی، پاکستان کے اندر تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

یاد رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

برصغیر پاک وہ ہند کے کروڑوں مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار اسلامی مملکت کا تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد جناح 1876 میں آج ہی کے روز کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی بابائے قوم کو ان کے 146 ویں یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

پاکستان میں بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد بابائے قوم کے ایصال ثواب اور ملک کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوا، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔ جہاں گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ جس کے بعد زندگی سے پر شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور عام شہری بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر