
ایم کیو ایم رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس شہر اور ملک کی دشمن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ نے کہا ہم منارٹی میں ہیں، ان کے لیڈر نے ایسٹ پاکستان کو مجارٹی میں تبدیل کیا، ناظم آباد نے آپ کو پینٹ پہننا سکھایا ہے، 71 ناظم آباد نے آپ کو پینٹ پہننا سکھایا ہے، وزیر اعلیٰ کو پینٹ پہننا ناظم آباد نے سکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس شہر اور ملک کی دشمن ہے، 309 ارب سے زیادہ ٹیکس یہ شہر دیتا ہے، باہر ممالک میں تمام اختیارات میئر کے پاس ہوتے ہیں، سیاسی جماعتیں تمام اسٹیک ہولڈر اب ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سب لوگ وہی بات کر رہے ہیں جو میں چار سال قبل کر رہا تھا، میں جیل سے الیکشن جیت کر نکلا تھا، میں 40 ایف آئی آرز کے ساتھ باہر نکلا، پورا کراچی آج میری طرح رو رہا ہے، بحیثیتِ میئر میں نے 4 سال بڑا مشکل عرصہ گزارا، وزیر اعلیٰ ملاقات کے لیے لالی پاپ دیتے تھے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ نہر خیام وزیر اعلیٰ سندھ نے بننے نہیں دی، انہوں نے کچھ کرنا ہوتا تو لاڑکانہ اور نواب شاہ آج بنے ہوئے ہوتے، 1200 ارب روپیہ انہیں 13 سال سے مل رہا ہے، ان سے کوئی پوچھے یہ 12 سو ارب کہاں جارہا ہے؟
ایم کیو ایم رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے پاس تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں ہے، ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News