پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ لنکاشائر کاؤنٹی کے ڈیولپمنٹ آفیسر نے انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عتیق الزمان نے کہا کہ پال برائیسن سے کوچنگ اسائنمنٹ کیلئے رابطہ ہوا تھا، ایک سیشن گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے مس ہوا، تو پال برائیسن نے بدتمیزی کی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ پال برائیسن نے مجھ سے کہا کہ ایجبسٹن میں ایک سموسے والا نظر آیا تھا، کہیں وہ تم تو نہیں تھے۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ ایشین کوچز کو کوالیفائیڈ ہونے کے باوجود بھی اہم عہدے نہیں ملتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
