Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھی کلچرل ڈے محبت پیدا کرنے والا دن ہے ، سعید غنی

Now Reading:

سندھی کلچرل ڈے محبت پیدا کرنے والا دن ہے ، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے محبت پیدا کرنے والا دن ہے۔

 وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میری ٹائم میوزیم میں سندھی کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن سندھ میں تمام رہنے والے لوگ مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی اب سندھی کلچرل ڈے مناتے ہیں ، اس دن نے لوگوں میں نفرتیں ختم کی ہیں ، سندھی کلچرل ڈے محبت پیدا کرنے والا دن ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھی کلچرل ڈے اب تین دن منایا جاتا ہے ، صوبے میں رہنے والے لوگوں کو سندھی کلچرل ڈے نے ایک دوسرے کے قریب کیا ہے ، مراد سعید ہمارے مہمان ہیں ، ہم مذہبی لوگ ہیں سندھ کے لیکن سندھ میں آئے مہمان کو بھی خیال رکھنا چاہیے ، انکی پریس کانفرنس میں جھوٹ اور طعنے ہوتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ میں شامل تمام انکے وزراء نا اہل ہیں ، مراد سعید نے جو باتیں کی ہیں وہ ہوائی ہیں ، تین سالوں میں پی ٹی آئی حکومت ناکام رہی ہے ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، پیٹرول کی قیمت ملک میں تاریخی سطح پر ہیں ، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہے ، چینی، گھی مہنگے ہوچکے ہیں ، عام شہری کی پہنچ سے دور ہیں ، 66 لاکھ گندم پنجاب کی غالب ہے ، پنجاب میں گندم کی  زیادہ پیداور ہوتی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ انکی 66 لاکھ گندم غائب ہے ، پی ٹی آئی وزراء نے یہ گندم چوری کی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چینی مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، ڈالر مہنگا ہے ، عمران خان نے ڈالر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو ڈالر تاریخی بلندی پر آگیا ، اب ملک میں یوریا بحران آنے والا ہے ، ایل این جی مہنگی ہے، یہ جان کر مہنگی خریدتے ہیں۔

 سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گھٹیا معیار کی گندم درآمد کی اچھی معیار کی پاکستان کی گندم بیرون ملک برآمد کی ، یہ لوگ الٹی باتیں کرکے سندھ حکومت پر لعن طعن کرتے ہیں ، انہوں نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گھر دینے کا وعدہ کیا کہاں ہے وہ؟

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھ کا زبردست وزیراعلیٰ ہے ، مراد علی شاہ سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر رہے ہیں ، یہ لوگ ہمارے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پہنچ ہی نہیں سکتے، مراد علی شاہ تعلیم یافتہ کامپٹینٹ وزیراعلیٰ سندھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر