Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ نے سستا ترین 5 جی فون متعارف کروادیا

Now Reading:

سام سنگ نے سستا ترین 5 جی فون متعارف کروادیا
گلیکسی

گلیکسی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنا سستا ترین 5 جی فون ’گلیکسی اے 13‘ متعارف کروادیا۔

جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے چند ماہ قبل ’گلیکسی اے 13‘ کا تذکرہ کیا تھا جس کے بعد سے ہی صارفین کو اس موبائل فون کا شدت سے انتظار تھا اور اب کمپنی نے اسے فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

سام سنگ کے ’گلیکسی اے 13‘ کو سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ یہ موبائل فون 3 دسمبر یعنی کل سے آن لائن بھی دستیاب ہوگا ۔ صارفین امریکا کی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی ’اے ٹی اینڈ ٹی‘ کے ذریعے یہ موبائل فون آن لائن آرڈر کرسکتے ہیں۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 13 میں آج تک کی سب سے ’سستی ترین 5 جی‘ چپ انسٹال کی گئی ہے اور اس کی قیمت 249.99 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 43 ہزار بنتی ہے۔

دوسری جانب سام سنگ کی جانب سے صارفین کی آسانی کے لیے یہ موبائل فون 3 سال کی آسان قسطوں پر بھی فراہم کیا جائے گا جس کے لیے ہر ماہ 6.95 ڈالر (1230 روپے) دینا ہوں گے۔

Advertisement

گلیکسی اے 13 کے فیچرز کی بات کریں تو اس کا ڈسپلے 6.5 انچ (90 ہرٹز ریفریش ریٹ) کے ساتھ رکھا گیا ہے اور اس کا پاور پراسیسر 700 میڈیا ٹیک ڈائیمنسی کا ہے۔

موبائل فون کی اسٹوریج 64 جی بی کی ہے اور بیٹری 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے تاہم موبائل کے ریم کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

گلیکسی اے 13 کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرا موجود ہے جب کہ بیک سائیڈ پر 3 کیمروں کا سیٹ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سینسر اور 2 میگا پکسل میکرو لینس کے ساتھ موجود ہے (یہ سینسر کسی بھی تصویر کو فوکس کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں)۔

خیال رہے چند روز قبل سام سنگ نے اپنے انٹری لیول گلیکسی اے سیریز میں بھی اضافہ کیا تھا، کمپنی نے گلیکسی اے زیرو تھری اور گلیکسی اے زیرو تھری کور متعارف کروائے تھے تاہم ان موبائل کے مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر