Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت

Now Reading:

سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت
سپریم کورٹ

سویلینز ٹرائل کیس: آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ آئینی بینچ

سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو مذید مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سےاضافی وقت کی درخواست کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکومت کو سانحہ آرمی پبلک اسکول پر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید 3 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہدا کے والدین کے ساتھ ملاقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔ سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن  10 دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کےلیے کہا گیا تھا۔

مذید یہ بھی پڑھیے

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اے پی ایس کیس سے متعلق قانونی نکات پر تفصیلی مشاورت کی۔اجلاس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر بریفنگ دی اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا سب سے بڑا فخر ہیں، حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عدالت کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے اور سپریم کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد سانحہ آرمی پبلک اسکول پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لیےملتوی کرتے ہوئے عدالت نے حکومت کو 20 اکتوبر کے حکم نامے پر بھی عملدرآمد کی ہدایت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر