Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں نے اصل انتخابی نشانات لٹکادیے

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں نے اصل انتخابی نشانات لٹکادیے
بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں نے اپنے اصل انتخابی نشانات لٹکادیے۔

دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات میں سیاسی امیدواران ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں اور گھر گھر جاکر عوام کو مختلف طریقوں سے ووٹ دینے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستان اور بھارت میں انتخابات کے دوران بہت سے دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

سب سے پہلے بات کی جائے انتخابی نشانات کی تو اس میں آزاد امیدواروں کے پاس بہت کم آپشن ہوتے ہیں کیوں کہ سیاسی جماعتوں کے پاس پہلے سے ہی یہ نشان موجود ہوتا ہے لیکن آزاد امیدواروں اس معاملے میں بھی آزاد ہوتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے انتخابی نشان الیکشن کمیشن کی چند شرائط کے ساتھ منتخب کرواتے ہیں۔

انتخابات سے قبل تمام سیاسی اور آزاد امیدوار بھرپور مہم چلاتے ہیں اور جگہ جگہ بڑے بڑے بینرز اور پوسٹر آویزاں کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جہاں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں نے شرکت کی وہیں آزاد امیدواروں کی بھی لمبی فہرست شامل رہی۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں چند امیدواروں نے تشہیر کے لیے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے ’چارپائی‘، ’موٹر سائیکل‘ اور ’ٹرالی‘ کے اپنے اصل انتخابی نشان چوک پر لٹکادیے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا ’’ بلدیاتی انتخابات کے امیدوار اپنے اپنے انتخابی نشان  لٹکا کر تشہیر کررہے ہیں ، یہ طریقہ  پہلی بار دیکھا ہے ، کاش کسی امیدوار کا انتخابی نشان ، نوازشریف یا زرداری ہوتا تو سوچو کتنا مزہ آتا‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر