Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم ٹرافی فائنل: خیبر پختونخوا کو ناردرن پر 270 رنز کی سبقت

Now Reading:

قائداعظم ٹرافی فائنل: خیبر پختونخوا کو ناردرن پر 270 رنز کی سبقت

قائداعظم ٹرافی فائنل کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر خیبر پختونوخواہ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔

 دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو ناردرن کے خلاف دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 270 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے.

خیبر پخونخوا نے 118 رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگ کا آغاز کیا اور

5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لئے ہیں.

 ریحان آفریدی 42 اور پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے کپتان افتخار احمد 24 کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز کریں گے.

Advertisement

اس سے قبل اوپنر فخر زمان 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے.

 خیبر پختون خواہ کے دیگر آؤٹ ہونے والے بیٹرز میں اشفاق احمد 8، صاحبزادہ فرحان 11، کامران غلام صفر اور آصف آفریدی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

ناردرن کے موسیٰ خان دو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں.

اس سے قبل ناردرن نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو محمد وسیم جونیئر اور ساجد خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اس کی پوری ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی.

Advertisement

 ساجد خان نے 54 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 65 رنز دے کر 4 ، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

حیدر علی 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے. سرمد بھٹی 57 اور محمد حریرہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

ان کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے ناردرن کے باقی دو بیٹرز فیضان ریاض نے 30 اور محمد نواز نے 20 رنز بنائے.

خیبر پختونوخواہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے تھے. مبصر خان نے 4 اور وقاص احمد نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر