
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ملک چلتا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بلدیاتی نظام کےخلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں ، ان شہروں پرٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام مسلط کیا جا رہا ہے ، 11 دسمبر کو آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے ، کیا 23 اگست کووہ کرنہیں دکھایا جوتاریخ میں کسی نے نہیں کیا؟
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو پاکستان کی حرمت کی خاطرلاتعلقی کا اظہار کیا ، سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بند کی جائے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے ، آج ہم وفاق ،اداروں اور ریاست سے سوال کرتے ہیں۔
خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی سندھ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ، نیا بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، آپ نظریہ پاکستان کی روح کو بھی کچلنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News