انگلینڈ کی فتوحات میں اپنی گھومتی گیندوں سے شاندار حصہ ملانے والے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق انہیں پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیا گیا ہے، پہلا ٹیسٹ میچ کل آسٹریلیا کے شہر برسبین کے مشہور گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز اینڈرسن کو ورک لوڈ سے بچانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔
جیمز اینڈرسن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچز میں سے تین میچز میں میری شرکت یقینی ہے، جیمز اینڈرسن کا آسٹریلیا کے پانچواں ٹور ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ میں ہونے والی ایشز سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
