Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوباش نوجوانوں کی 7 سالہ بچے سے بدفعلی

Now Reading:

اوباش نوجوانوں کی 7 سالہ بچے سے بدفعلی
Advertisement

نارووال ضلعے کی شمالی مشرقی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں حسان پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 7 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق سات سالہ محمد طاہر کو ملزمان گھر سے شادی دکھانے کے بہانے لے گئے،  ملزمان سمیع اور سمیر بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرتے رہے۔

تاہم طاہر کی والدہ اپنے بچے کو تلاش کرتی موقعے پر پہنچ گئیں، ملزمان بچے کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر  دیا گیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے ساتھ زبردستی بار بار بدفعلی کی گئی۔

Advertisement

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات گزرتے شب و روز کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اور دیگر متعلقہ حکومتی ادارے اس گھناونے فعل کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

ایک طرف جہاں ملزمان کو اعلیٰ شخصیات کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب ان کے خلاف اسمبلیوں میں پیش کئے جانے والے سخت سزاوں کے بل کے خلاف ووٹ دئے جاتے ہیں۔

جس کے باعث اس بدترین جرم میں ملوث افراد کو مزید ہمت ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر