
مشہور زمانہ برطانوی راک بینڈ پنک فلائیڈ کی بنیاد رکھنے والے راجر واٹرز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سرگرم رہنما خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مودی کے نام اپنے پیغام میں روجر واٹرز نے لکھا، ‘مودی، خرم کی جان چھوڑ دو۔’
Hey Modi leave Khurram alone! https://t.co/JD89Ju8C7L
— Roger Waters (@rogerwaters) December 23, 2021
راجر واٹرز اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت کے خلاف آواز بلند کرچکے ہیں، فروری 2020 میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ویڈیو پر راجرز نے بھارتی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے شہریت کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
When musicians who have all their lives rallied for peace, start taking notice of the massacres in India, it is time the world must stand up and take notice. Stand up on the right side of history. pic.twitter.com/WdYv4YBSmT
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2020
ایک مہینے سے بھارتی حکام کی حراست میں موجود خرم پرویز کی رہائی کے لیے ٹوئٹر پر انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے مودی سرکار پر دباو ڈالا ہوا ہے۔
غیر قانونی گمشدگیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم ایشین فیڈریشن نے 21 ، 22 دسمبر کو خرم پرویز کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد متعدد تنظیموں نے اس مہم میں حصہ لیا۔
برطانیہ کے 28 پارلیمنٹرینز نے بھی بھارتی ہائی کمشنر خط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خرم پرویز کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے تشویش ظاہر کیا گیا۔
خرم پرویز کو 22 نومبر 2021 کو سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News