Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن میں قہوہ کتنی بار پی سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

دن میں قہوہ کتنی بار پی سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

قہوہ یعنی سبز چائے  کی مختلف اقسام ہیں جس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے روزانہ کی روٹین میں شامل کر کے شریانوں کی تنگی اور سختی دور کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 5 کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہئیے، اس سے زیادہ  سبز چائے کا استعمال  نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سبز چائے کی زیادتی نیند، خون میں کمی، ذہنی دباؤ اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سبب بنتی ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

Advertisement

سبز چائے جہاں موٹاپے پر کنٹرول کرتی ہے وہیں اس میں کیفین ہونے کے سبب جسمانی اعضاء کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر