
نامور گلوکار علی گل پیر نے لیجنڈری اداکارمعین اختر کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی گلوکار وکامیڈین علی گل پیر نے لیجنڈری اداکار معین اختر کی کے 71ویں جنم دن کے موقع پر مہنگائی سے متعلق ان کی پرانی ویڈیو کی نقل اتارتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
علی گل پیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے لکھا ’’جنم دن مبارک لیجنڈ معین اختر‘‘ اور ساتھ ہی انہوں نے اوورسیز پاکستانی اور ملک کے نامور لکھاری انور مقصود کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ گوگل کا معین اختر کو خراج تحسین
دراصل علی گل پیر نے جس ویڈیو کی نقل اتاری وہ معین اختر کے مشہور زمانہ پروگرام ’لوز ٹاک‘ کا ایک کلپ ہے جس میں انور مقصود ان سے مہنگائی سے متعلق سوالات کرتے ہیں جس پر وہ طنزیہ انداز میں تمام سوالات کا جوابات دے رہے ہیں۔
Happy birthday legend #moinakhtar #overseaspakistanis #anwarmaqsood pic.twitter.com/e7vzDEqacK
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) December 24, 2021
’وڈیرے کا بیٹا‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے علی گل پیر سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت رکھتے ہیں اور وہ آئے دن اپنی منفرد ویڈیوز یا بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں جب کہ ان پر علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کا الزام بھی ہے۔
واضح رہے معین اختر کے جنم دن کے موقع پر گوگل کی جانب سے بھی لیجنڈری اداکار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News