Advertisement
Advertisement
Advertisement

مداح راجکمار ہیرانی پر’’منا بھائی 3‘‘ بنانے کیلئے دباؤ ڈالیں، سنجے دت

Now Reading:

مداح راجکمار ہیرانی پر’’منا بھائی 3‘‘ بنانے کیلئے دباؤ ڈالیں، سنجے دت

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ راجکمار ہیرانی سے ’’منا بھائی 3‘‘ بنانے کی درخواست کرکے تھک چکے ہیں اب مداح ان پر دباؤ ڈالیں۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی 2003 میں ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور2006 میں ’لگے رہو منا بھائی‘ کی زبردست کامیابی کے بعد ’منا بھائی 3‘ کی تیاری کے بارے میں کافی توقعات وابستہ ہیں۔

دونوں فلموں کی ہدایت کاری راجکمار ہیرانی نے کی تھی جن کا شمار بالی ووڈ کے شہرہ آفاق ہدایت کاروں میں ہوتا ہے۔

فلم میں سنجے دت اور ارشد وارسی نے ’منابھائی‘ اور ’سرکٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا جن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

Advertisement

پہلی دو فلموں کی کامیابی کے بعد راجکمار ہیرانی نے ’منا بھائی چلے امریکا‘ کے نام سے تیسری فلم بنانے کا منصوبہ بنایا جن کے ٹیزربھی جاری ہوئے لیکن پراجیکٹ کہیں نہیں پہنچ سکا اور سنجے دت کی سزا اور بعد میں قید کے بعد یہ خیال یکسر منسوخ کر دیا گیا۔

2018 میں ’سنجو‘ کی ریلیز کے بعد راجکمار ہیرانی نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد فلمیں شروع کریں گے۔

اب جب کہ منا بھائی فرنچائز کو 19 سال مکمل ہو چکے ہیں، سنجے دت نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’منا بھائی 3‘ بنانے کے لیے ہیرانی پر دباؤ ڈالیں۔

بالی ووڈ اداکار نے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجکمار ہیرانی سے ’منا بھائی 3‘ بنانے کی درخواست کر کے تھک چکا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ راجکمار ہیرانی کا تعلق ناگپور سے ہے اس لئے میں ناگپوریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ‘منا بھائی 3’ کے لیے ان پر دباؤ ڈالیں جس پر مداحوں نے زوردار تالیاں بجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر