
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لانس کلوزنر نے اپنے معاہدے کی توسیع سے انکار کر دیا ہے۔
سابق جنوبی افریقی جارح مزاج آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو 2019 میں افغانستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے معاہدے کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہونے جارہی ہے، ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے لانس کلوزنر کو معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بطور ہیڈ کوچ لانس کلوزنر نے قومی ٹیم کے ساتھ دو سال کام کیا ہے اور ان کے ساتھ گزرے لمحات بہت ہی خوش گوار ہیں ۔ لانس کلوزنر کی زیر سرپرستی افغان ٹیم نے تین ٹیسٹ میچز میں سے ایک میں کامیابی حاسل کی تھی، جبکہ محدود اوورز کے چھ بین الاقوامی میچز کے علاوہ 14 ٹی 20 میچز میں سے 9 میچز میں کامیابی بھی انہی کے دور میں حاصل کی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق لانس کلوزنر کی کوچنگ نے ٹیم افغانستان کو ایک نیا چہرہ دیا ، اور عالمی کرکٹ کے افق پر افغانستان کرکٹ ٹیم ایک مظبوط ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔
لانس کلوزنر کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم اب وہ نہیں رہی جو آج سے دو سال قبل تھی ، میں نے کوشش کی کہ کھلاڑیوں میں لڑائی کا جذبہ ہر بال پر برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، لیکن فی الحال میں کوچنگ کو مزید وقت نہیں دے سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News