Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

Now Reading:

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 16 روپے کمی کے بعد 265 روپے سے کم ہوکر 249 روپے کلو ہوگئی ہے۔

تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 172 روپے سے بڑھ کر 174 روپے ہوگئی ہے۔
سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔

پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سردی آتے ہی لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ

اسی طرح کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
اس کے علاوہ سردی کی شدت بڑھ گئی جس کے بعد لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، سوکھی لکڑی 100 روپے فی من اضافے سے 1000 روپے فی من ہو گئی جبکہ لکڑی کا کوئلہ 75 سے 80 روپے کلو ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر